انکولہ :27؍نومبر(ایس اؤ نیوز) تعلقہ کے شرگونجی میں پچھلے کئی نسلوں سے فاریسٹ زمین پر کھیتی باڑی کرتےہوئے بسیر ا کرنے والے 5غریب کسانوں کے سپاری باغات کو فاریسٹ عملے کی جانب سے نے برباد کرنے، باغ میں موجود سپاری کےدرختوں کو اکھاڑ پھینکنے سمیت پانی سپلائی کرنے والے پائپ کو اپنے ساتھلےجانے پر مقامی کسانوں نے فوریسٹ عملے کے خلاف سخت اعتراض جتاتے ہوئے برہمی کا اظہار کیا ہے۔ محکمہ فاریسٹ عملے کی ہراسانی اور ظلم کے خلاف کرناٹک پرانت رعیت سنگھا اور گرام ارنییا حقو سمیتی کی جانب سے سخت مذمت کرتے ہوئے کسان لیڈر شانتارام نایک اور دیگر کسانوں نے تحصیلدار اور سب زون فاریسٹ آفیسر کو میمورنڈم سونپا ہے۔
میمورنڈم میں لکھا گیا ہے کہ کسان بینکوں سے قرضہ لے کر اپنے باغات کو سرسبز رکھتے ہیں، قرض لے کر تیار کئے گئے باغات کو تہس نہس کرنے سے کسانوں کو لاکھوں روپیوں کا نقصان ہوا ہے، محکمہ جنگلات کے جن آفسران نے کسانوں کو پہنچایا ہے ہے، اب اُن آفسران کو چاہئے کہ وہ خود وبرباد کی ہوئی فصلوں کے نقصان کی بھرپائی کریں اور اکھاڑ پھینکےدرختوں کو واپس وہیں پر نصب کریں ، کسانوں نے میمورنڈم میں اس بات کا بھی مطالبہ کیا ہے کہ آئندہ فاریسٹ عملہ اس طرف کبھی قدم بھی نہ رکھے۔
افسران کو دئیے گئے میمورنڈم کے مطابق وامن سکروگوڈا، منجو نوگلا گوڈا، تولسو منکال گوڈا ، سبھاش وسنت نایک کے خاندان والے فاریسٹ زمین پر کئی نسلوں سے کھیتی کرتے ہوئے زندگی گزار رہے ہیں، ارنییا اتی کرم کی منظوری کے لئے عرضی بھی دی گئی ہے۔ جی پی ایس کیا جاچکا ہے۔ اتنا سب کچھ کرنے کے بعد متعلقہ زمین پر کھیتی باڑی کرتے ہوئے کسان فاریسٹ محکمہ کے ظلم کا شکار ہو گئے ہیں، جس کے نتیجے میں غریب کسان سخت مصیبت میں مبتلا ہوگئے ہیں۔ اس موقع پر کسان لیڈر شانتارام نایک، گوریش نایک، ہمنانایک، کیشوو نایک، دیانند نایک، مہادیو گوڈا، سنتوش نائک وغیرہ موجود تھے۔